جامشورو پولیس کی سکندر آباد میں کارروائی ،کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر سمیت 3دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

بدھ 1 اپریل 2015 16:26

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جامشورو پولیس نے کوٹری کے علاقے سکندر آباد میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوٹری کے علاقے سکندر آباد میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر شاہ اللہ سمیت 3دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کے منصوبہ ناکام بنادیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 2پستول، 5دستی بم اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :