حکمران عوام کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلانے میں سنجیدہ نہیں ‘چوہدری محمد سرور

بدھ 1 اپریل 2015 16:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلانے میں سنجیدہ نہیں ‘حکمرانوں کو اپنی تر جیحات کو تبدیل کر نا اور عوام کی تر قی وخوشخالی کو تر جیح دینا ہوگی ‘غر یبوں کے مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے جو ملک کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائے گی ‘ حکومت کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں کے ساتھ ظلم ہے ‘حکو مت مزید مہنگائی کر نے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر یں ۔

بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ موجودہ حکمران عام انتخابات کے دوران جوش خطابات میں بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر آج حکمرانوں کو کوئی وعدہ یاد ہے اور نہ ہی وہ مسائل کو حل کر نے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعتوں کی بند ش کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے ان حالات میں حکو مت نے پٹر ولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کی ہے حکو مت فوری طور پر پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے سواکسی اور جماعت کے پاس ایماندار سیاسی قیاد ت موجود ہے نہیں اس لیے صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :