اوکاڑہ پولیس کا رینالہ اسٹیٹ کے مزارع دیہات میں چھاپہ‘ قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

بدھ 1 اپریل 2015 16:06

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) اوکاڑہ پولیس کا رینالہ اسٹیٹ کے مزارع دیہات میں چھاپہ۔قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار۔چھ سال قبل پولیس سے چھینی جانے والی دو سرکاری کلاشنکوفیں بر آمد کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے صحافیوں کو بتایا کہ رینالہ اسٹیٹ کے بعض مزارع دیہاتوں کے حوالے سے یہ بات مشہور ہو چکی تھی کہ یہ عرف عام میں نو گو ایریا ہیں۔

(جاری ہے)

2009میں پولیس نے رینالہ اسٹیٹ کے قصبہ23ون آر بی میں چھاپہ مارا تو وہاں پر پولیس کے ساتھ مزارعین کا تصادم ہو گیا جس میں پولیس کی دو سرکاری کلاشنکوفیں چھین لی گئیں۔جنکی ریکوری بھی پولیس کے لئے ایک چیلینج تھی۔گزشتہ روز تھانہ رینالہ سٹی پولیس نے اس قصبہ میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جسکے دوران قتل کے اشتہاری ملزم جاوید عرف پیجی کو گرفتار کر لیا جبکہ چھ سال قبل پولیس سے چھینی جانے والی دو سرکاری کلاشنکوفیں بھی بر آمد کر لی گئیں۔ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میں کوئی نو گو ایریا تھا ہے نہ بننے دیا جائے گا۔پورے ضلع میں قانون کی رٹ تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون سب سے بالا تر ہے قانون سے بالا کوئی بھی نہیں۔

متعلقہ عنوان :