کراچی : برطانوی قوانین اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم رہنما قاسم علی رضا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 15:51

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما قاسم علی رضا نے بھی لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی گرفتری کی تصدیق کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ برطانوی قوانین اور عدالت کا احترام کرتے ہیں اور برطانوی حکومت کو ماضی کی طرح مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں. جبکہ ایم کیو ایم کے وکلا کا پینل سینٹرل پولیس سٹیشن میں محمد انور کے ہمراہ موجود ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اگر الطاف حسین پارٹی قیادت چھوڑ دیتے تو قیادت سنبھالنے لیے محمد انور کا نام تین سینئیر رہنماؤں میں شامل تھا. محمد انور الطاف حسین کے قریبی ساتھی ہیں الطاف حسین نے لندن پہنچنے پر محمد انور ہی کے گھر قیام کیا تھا. جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی منی لانڈرنگ میں ضمانت پر رہا ہیں. پولیس نے ایم کیو ایم کے گرفتار کیے گئے رہنما محمد انور کے گھر کا سارا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے.

متعلقہ عنوان :