عالیہ بھٹ کی والدہ بھی پاکستانی اداکار فواد خان کی فین نکلیں

بدھ 1 اپریل 2015 15:19

عالیہ بھٹ کی والدہ بھی پاکستانی اداکار فواد خان کی فین نکلیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)بالی ووڈاداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور مہیش بھٹ کی اہلیہ بھی پاکستانی اداکارفواد خان کی فین نکلیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کید ورے پر موجود عالیہ بھٹ کی بہن پوجابھٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اْن کی والدہ فواد خان کی بہت بڑی فین ہیں ،ہمارا گھرانہ ہی اداکاروں کا ہے جہاں اچھے لوگوں کی قدرکی جاتی ہے، عالیہ بھٹ بہت اچھی اداکارہ ہیں۔مہیش بھٹ نے بتایاکہ 2003ء میں پاکستان میں فلم بنانے کہاتھالیکن امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکے ، یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ ہم یہاں آکر فلم نہیں بناسکتے۔ اْنہوں نے کہاکہ راحت فتح علی خان نے میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچایا۔