بلوچستان معدنی لحاظ سے مالا مال ہے اگر ہم اس سے فائدہ اٹھائیں تو بلوچستان ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہوسکتا ہے،مختار احمد

بدھ 1 اپریل 2015 15:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈولپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مختار احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی لحاظ سے مالا مال ہے اگر ہم اس سے فائدہ اٹھائیں تو بلوچستان ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہوسکتا وزیراعظم میاں نواز شریف کی یہ دلی خواہش ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں اس سلسلے میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نوجوانوں کے کے لئے روزگار فراہم کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے یہ بات بدھ کے روز چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئندہ بات ہے کہ بلوچستان کے نوجوان جو تعلیمی قابلیت سے اراستہ اگر انہیں سمت پر رکھا جائے تووہ مستقبل کے ذمہ دار انسان بن سکتے ہیں کیونکہ اس وقت بلوچستان میں معدنیات جو موجود ہیں اگر اس کو صیحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس سے بڑا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ہمارے پاس نہ وسائل کی کی ہے اور نہ ہی مراعات کی اگر کمی ہے تو صرف اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو اس سمت پر ڈالا جائے ان کی صلاحتیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے کیونکہ مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنی ہے انہوں نے کہا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کو جو کامیابیاں حاصل کی ہے وہ قابل تعریف ہے میں ان کو کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جو نوجوان معدنیا ت کو پہنچاننے میں مشکلات سے دو چار ہیں وہ ہمارے ٹریننگ سینٹر سے اس چیز کی مہارت حاصل کرسکتے ہیں ہم انہیں تمام سہولیتیں فراہم کریں گے کیونکہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں پر ایسی معدنیات پائی جاتی ہے جس کی ضرورت بیرون ملک میں پائی جاتی ہے افسوس کی بات ہے کہ یہاں کی معدنیات کے بارے میں صحیح معلومات نوجوانوں کو دی جاتی ہے اور نہ ہی بیرون ملک فراہم کی جاتی ہے ہمارے ٹریننگ سینٹر میں یہ تمام سہولتیں موجود ہے ہم نوجوانوں ملکی اور غیر ملکی سطح پر ٹریننگ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحتیوں پر شک نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے اجاگر کرنا چاہیے چیئرمین عبدالرزاق نے کہا کہ بلوچستان کے باسیوں خصوصاً بلوچ اور پشتون مہمان نوازی کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں دعوت کر عزت بخشی دریں اثناء اس سے قبل چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نائب صدر ملک محمد ندیم کاسی نے سپاسنامہ پیش کیا چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹریز نہ صرف صوبائی سطح پر فائز اعلیٰ شخصیات کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے بلکہ وفاق کی سطح پر بھی ہم متعلقہ محکموں کے ساتھ منسلک ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں چیمبر آف سما ل ٹریڈز اینڈ سمال انڈ سٹریز بہت ضروری تھا اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارا صوبہ سب سے بڑا اور اہم خطہ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی منسلک ہے ۔ملکی سطح پر بڑی تجارت اسی خطے کے راستے پر ہوتی ہے۔ہمیں انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ چائنہ ٹو گوادر کا روٹ ژوب ڈیرہ اسمیل سے ہٹا کر بلوچستان والوں سے زیادتی ہوئی ہے۔

اس روٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ ہمارے صوبہ کی معدنیات کا تعلق بھی اسی خطے سے منسلک علاقوں سے ہے۔بلوچستان میں واقع معدنیات سے پوری طرح فائدہ اسی لیے نہیں اٹھایا جا رہا ہے کہ ہمارے پاس روٹ معیار ی نہ ہیں۔وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہمارا صوبہ پس ماندگی کا شکار ہے ۔چیمبر آف سمال ٹریدز اینڈ سمال انڈسٹریز اس بارے میں کام کر رہی ہے۔

جلد وزیر اعظم پاکستان محترم نواز شریف کا دورہ بلوچستان فائنل مراحل میں ہے ہم وزیراعظم کے سا منے یہ اشو پر ضرور رکھیں گئے تا کہ ہم اپنی معدنیات سے ضرور فوائد حاصل کرسکیں ۔ مسائل اور باتیں کرنے کیلئے ہمارے پاس بہت سے پوئنٹ ہیں مختصر ہم یہ ہی کہیں گئے کہ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹریز کے اس بات کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے کہ وہ تاجربرادری کی آواز ان کے مسائل اور ان کی گزارشات نہ صرف اعلیٰ حکام تک کہ صرف پہچاتے رہیں گئے بلکہ ان کے خاطر خواہ نتایج بھی برآمد ہوں گئے آخر میں معزز مہمانوں کو چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈ سٹری کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی اور عصرانے کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :