فیصل آباد،جیل روڈ پر تیز رفتار ٹرک اورکار میں تصادم ، خاندان کا سربراہ جاں بحق بچے اور خاتون زخمی

بدھ 1 اپریل 2015 15:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جیل روڈ پر تیز رفتار ٹرک اورکار میں تصادم ، خاندان کا سربراہ جاں بحق بچے اور خاتون شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق وہاڑی کا رہائشی لقمان ولد شفیق اپنے بچوں اور بہن کے ہمراہ کار پرسوار ہو کر جارہا تھا کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ جیل روڈ ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کارسوار خاندان شدیدزخمی ہو گیا ،لقمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ،جبکہ زخمی ہونیوالے افراد کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ،متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر مارچری یونٹ منتقل کردیا اورٹرک کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :