رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی، ایف بی آر نے 17 کھرب 68 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا

بدھ 1 اپریل 2015 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ٹیکس وصولی میں بہتری کے باعث رواں مالی سال تیسری سہ ماہی تک ایف بی آر نے 17کھرب 68ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران ٹیکس وصولی 17کھرب 68ارب روپے سے زائد رہی، گزشتہ مالی سال اس دوران 15کھرب 74ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔ مارچ 2015میں 16ارب روپے اضافے سے ٹیکس وصولی 230ارب روپے رہی جو مارچ 2014ء میں 2014ء ارب روپے تھی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے حتمی اعدادوشمار آنے کے بعد ٹیکس وصولی کے حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :