پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کا بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے چین سے مشینیں منگوانے کا مطالبہ

نجی سیکٹر سے بھی مشینیں کرائے پر حاصل کرنے پر غور کیا گیا

بدھ 1 اپریل 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے چین سے پچاس کروڑ روپے کی مشینیں منگوانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی سیکٹر سے بھی مشینیں کرائے پر حاصل کرنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے پچپن کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے چین سے پچاس کروڑ روپے کی پانچ نئی پرنٹنگ مشینوں کی درآمد کا مطالبہ کیا اجلاس میں نجی سیکٹر سے مشینیں کرائے پرحاصل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

پرنٹنگ کارپوریشن کے مطابق مشینوں کی درآمدگی کیلئے وزارت خزانہ کو سمری بھجوا دی گئی، واضح رہے ایک میشن کی لاگ دس کروڑ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :