لندن : اسکارٹ لینڈ یارڈ کی کاروائی ، منی لانڈرنگ کے شبہ میں چونسٹھ سالہ شخص گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 14:31

لندن : اسکارٹ لینڈ یارڈ کی کاروائی ، منی لانڈرنگ کے شبہ میں چونسٹھ سالہ ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) لندن میں سکارٹ لینڈ یارڈ پولیس نے کاروائی کی جس کے نتیجے میں منی لانڈرنگ کے شبے میں ایک 64 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا، لندن پولیس کا کہنا ہے کہ 64 سالہ شخص کو منی لانڈرنگ کے شبے میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے زیر حراست شخص کو سینٹرل پولیس اسٹیشن لندن منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار شخص کے گھر کی تلاشی بھی شروع کر دی ہے.

برطانوی پولیو کا کہنا ہے کہ اس کیس میں پہلے بھی 5 ملزمان سے تفتیش کی جا چکی ہے دو افراد کو 5 دسمبر 2013ء کو گرفتار کیا گیا تھا، 61 سالہ شخص کو 3 جون 2014ء میں گرفتار کیا گیا جبکہ 41 سالہ اور 27 سالہ ملزم کو بھی پولیس اسٹیشن بلا کر گرفتار کیا تھا، تاہم پولیس نے بتایا کہ ان پانچوں ملزمان سے تفتیش کے بعد ان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا.