حکومت میڈیا کے کردار اور صحافتی تنظیموں سے مثبت رابطوں کو اہمیت دیتی ہے،قومی مقاصد کے حصول کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی اُمور عرفان صدیقی کی اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

بدھ 1 اپریل 2015 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی اُمور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کے کردار اور صحافتی تنظیموں سے مثبت رابطوں کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور قومی مقاصد کے حصول کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیتی رہے گی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے ،پی ،این، ایس) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ میڈیا کا کردار ملکی تعمیر و ترقی اور استحکام میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے اے۔پی۔این۔یس کے عہدیداروں حمید ہارون (صدر) ، رمیزہ نظامی (سینئر نائب صدر)، سرمد علی (سیکرٹری جنرل)، ممتاز اے طاہر (نائب صدر) اور رحمت علی رازی (جوائنٹ سیکرٹری) کو ٹیلی فون پر مبارک باد د ی اور توقع ظاہر کی کہ اُن کی قیادت میں میڈیا اور حکومت کے درمیان تعلقات کار کو فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :