مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی کی شراب پی کر ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

بدھ 1 اپریل 2015 14:29

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلیندیم عباس ربیرہ کے بھائی کی شراب پی کر ہوائی فائرنگ،ڈی پی او نے خود ملزم کو گرفتار کروایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری ندیم عباس ربیرہ کا چھوٹا بھائی غلام حیدر ربیرہ فتح ٹاوٴن اوکاڑہ میں مبینہ طور پر شراب پی کر اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا،پولیس نے کہاہے کہ اس فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔کسی نے ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا کو ٹیلی فون پر اطلاع دی۔ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں ملزم گرفتار کروایا۔تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم کے خلاف شراب نوشی ،فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔