مولانا فضل الرحمن نے مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 5اپریل کو طلب کرلیا

بدھ 1 اپریل 2015 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس 5اپریل کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا، اجلاس میں یمن کی صورتحال، اکیسویں آئینی ترمیم پر پیش رفت اور مدارس کے خلاف حکومتی اقدامات پر غور کے بعد متفقہ لائحہ عمل کا اعلانکیا جائے گا، جے یو آی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

یکم اپریل۔2015ء کو اجلاس کے ایجنڈے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں یمن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے پارٹی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا کو اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں اور پارٹی لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :