بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کی ڈائریکٹرملٹری لینڈز، سیاسی جماعتوں کو 8اپریل تک پارٹی ٹکٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانیکی ہدایت

بدھ 1 اپریل 2015 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کنٹونمنٹس کے علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹرملٹری لینڈز اور سیاسی جماعتوں کو 8اپریل تک پارٹی ٹکٹ کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور ڈائریکٹر ملٹری لینڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت اب ضروری ہے کہ کنٹونمنٹس بورڈز کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار سیاسی جماعتوں سے وابستگی اور پارٹی ٹکٹ کا ثبوت دیں ، اس لئے 8اپریل تک تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کے سرٹیفکیٹس الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔