جنوبی وزیرستان ‘ مکان میں دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی

بدھ 1 اپریل 2015 14:10

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جنوبی وزیرستان میں ایک مکان میں دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ بدھ کی صبح جنوبی وزیرستان کے علاقے بگن میں واقع ایک گھر میں زور دار دھماکے کے بعد گھر کے 3 کمرے تباہ ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال صدر منتقل کردیا گیا سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :