پاکستان میں موجود کوئلے کے ذخائر بھارتی توجہ کا مرکز

بدھ 1 اپریل 2015 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان میں موجود کوئلے کے ذخائر بھارتی توجہ کا مرکز بن گئے، بھارت کی خودمختار پاور کمپنیوں نے تھر سے کوئلہ درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

پاکستان دنیا کے ساتویں بڑے کوئلے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے، جبکہ بھارت میں پینسٹھ فیصد بجلی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے، گزشتہ دس سال کے دوران بھارت میں کوئلے کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث بھارتی انڈیپنڈنڈ پاور پروڈیوسرز تھر میں موجود کوئلہ درآمد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کو کوئلے کی برآمد کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے، صوبہ سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ تھر میں کوئلے کی پیداواری صلاحیت کو سالانہ ایک کروڑ ٹن تک بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جس کے بعد برآمد میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :