چینی صدر کا 10 اپریل کو دورہ پاکستان متوقع

بدھ 1 اپریل 2015 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) چینی صدر لی چن پنگ کا 10 اپریل کو دورہ پاکستان پر پہنچنے کا امکان ۔ دورے کے دوران 2 درجن سے زائد مفاہمتی یاداشتوں کے معاہدوں پر دستخط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی متوقع ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر لی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان نیوکلیئر پاور ، گوادر ایئرپورٹ ، پاک چین اقتصادی راہداری ، توانائی ، تجارت اور سرمایہ کاری کے 12 سے زائد مفاہمتی یاداشتوں کے سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے ۔

پاکستان چینی صدر کے دورے کو گزشتہ 10 ماہ سے دیکھ رہا ہے جبکہ اس حوالے سے ان کے لئے دو دورے منسوخ ہو چکے ہیں چینی صدر اپنے دورے کے دوسرے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے صدر ممنون حسین پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر سکتے ہیں تاہم اس کی حمتی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مستقبل میں پاک چین دوستی پلان کے حوالے سے اعلان بھی متوقع ہے چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔

تاہم وزارت خارجہ کی جانب سے چینی صدر کے دورے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی دانگ نے 10 مارچ کو کہا تھا کہ چینی صدر ذاتی مصروفیات کے باعث مارچ میں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے اس سے پہلے چینی صدر کی 23 مارچ کو پاکستان ڈے پریڈ میں شرکت کا پلان تھا اس سے قبل چینی صدر نے ستمبر 2014 میں بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :