ایف بی آر نے مالی سال 2014-15 کے ابتدائی 9 ماہ میں 1768 بلین روپے ٹیکس اکٹھا کیا

بدھ 1 اپریل 2015 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے مالی سال 2014-15 کے ابتدائی 9 ماہ میں ملک بھر سے 1768 بلین روپے ٹیکس اکٹھا کیا جو کہ گزشتہ جاری سال کے مقابلہ میں 19.4 بلین روپے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں 230 بلین روپے کی رقم اکٹھی کی گئی جو کہ مارچ 2014 میں 214 بلین روپے تھی اس میں بھی 16 بلین روپے کا اضافہ ہوا ۔ آئندہ آنے والے دنوں میں ٹیکس جمع کرنے کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا ۔ گزشتہ مالی سال 2013-14 میں ایف بی آر نے جولائی تا مارچ 1574.6 بلین روپے اکٹھے کئے تھے جو ک 2013-14 کے مقابلے میں بھی 16.4 فیصد زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :