پرویز الٰہی دور کے ترقیاتی کاموں کو عوام آج بھی یاد کرتی ہے‘ میاں کامران سیف
بدھ 1 اپریل 2015 13:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا دور حکومت پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا دور تھا جس میں ہر طبقہ فکر خوشحال اور مطمئین زندگی بسر کر رہا تھا ان کے دور کے منصوبے1122،وارڈن نظام،ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات وغیرہ آج بھی مقبول ترین منصوبے ہیں اور عوامی خدمت سرانجام دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ۔انہوں نے 5سال میں55سال جتنا کام کیا چوہدری پرویز الٰہی دور کے ترقیاتی کاموں کو عوام آج بھی یاد کرتے ہیں ۔جتنے روڈز او ر سڑکیں ان کے دور میں بنائی گئیں موجودہ اور گذشتہ حکمرانوں نے ماسوائے نعروں کے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔(جاری ہے)
میاں کامران سیف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آج بھی عوام میں مقبول ترین جماعت ہے ،جبکہ موجودہ حکمرانوں کی مقبولیت کا گراف گر رہا ہے ۔
چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے ڈیڑھ سال اقتدار میں رہ کر ملک کو اندھیروں میں ڈبودیا ہے بے روزگاری، مہنگائی اور خودکشیوں کی شرح پہلے سے کئی گناہ بڑھ گئی ہے۔کسان اپنے جائز کام نہ ہونے پر خودکشی پر مجبور ہیں لاہور پریس کلب کے سامنے کسان کا5سال سے کلیم نہ ملنے پر خودکشی کی کوشش انتہائی المیہ انگیز واقعہ ہے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے وہ اپنے مطالبہ کے لیے سڑکوں پر آتے ہیں تو ان کا لاٹھی چارج سے استقبال کیا جاتا ہے آج ہر طبقہ فکر اپنے مطالبہ کیلئے سڑکوں پر ہے یہی وجہ ہے کہ عوام چوہدری پرویز الٰہی کا دور واپس لانا چاہتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.