بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کیس

بدھ 1 اپریل 2015 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر صوبائی پراپرٹی ٹیکس وصولی بارے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان اور چاروں ایڈووکیٹس جنرلز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی اس دوران پنجاب کے لاء افسر مدثر عباسی نے بتایا کہ حکومت نے تقسیم کار کمپنیوں سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے جو ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا حکومت نے یہ صحیح فیصلہ کیا تھا تاہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹیکس نامناسب ہے اس کو ختم کیاجائے اس پر عدالت نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو سننے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرینگے بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل ، چاروں ایڈووکیٹس جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے دو ماہ میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :