سپریم کورٹ ،ایم پی اے علی سلیمان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پرخارج

بدھ 1 اپریل 2015 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے پی پی 168 شیخوپورہ میں آزاد حیثیت سے جیتنے والے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب علی سلیمان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پرخارج کردی ۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز مخالف امیدوار حبیب عالم کی درخواست کی سماعت کی تاہم اس دوران نہ تو درخواست گزار خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی وکیل پیش ہوا جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی پر خارج کردی

متعلقہ عنوان :