عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لئے توسیع فنڈ کی چھٹی قسط جاری کردی

بدھ 1 اپریل 2015 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لئے توسیع فنڈ کے قرض کی مد میں 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کردی ہے۔ یہ موجودہ قرض کی چھٹی قسط ہے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف نے 31 مارچ کو پاکستان کے نیویارک اکاوٴنٹ میں 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر منتقل کردیئے ہیں۔ موجودہ توسیع فنڈنگ پروگرام کی چھٹی قسط ہے۔

(جاری ہے)

اب تک اس پروگرام میں آئی ایم ایف پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کرچکا ہے۔ جمعے کو آئی ایم ایف بورڈ نے جمعے کو پاکستان کے لئے قرض کی نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔پاکستان کو قرض کی ہر قسط سے قبل معیشت اور اصلاحات کے بارے میں معلومات آئی ایم ایف جائزہ مشن کو دینا ہوتی ہے۔ جو کہ جائزے کے بعد نئی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :