4 اپریل کو چاند گرہن ہو گا

بدھ 1 اپریل 2015 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) 4 اپریل کو مکمل چاند گرہن ہو گا جو آسمان صاف رہنے کی صورت میں پورے برصغیر میں دکھائی دے گا ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق برلا سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر بی جی سدارتھ نے بتایا کہ چار اپریل کو مکمل چاند گرہن ہو گا جو پورے برصغیر میں دکھائی دے گا انہوں نے کہا کہ چاند گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے اور اس طرح چاند پر سایہ چھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ گرہن سہہ پہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہو گا تاہم شام ساڑھے سات بجے یہ چاند مکمل طور پر ڈھانپ لے گا ۔ یہ صورت حال دو منٹ تک رہے گی اور سات بج کر بتیس منٹ پر گرہن ختم ہو نا شروع ہو جائے گا ۔ بی جی سدارتھ نے بتایا کہ درحقیقت گرہن کے دوران چاند پوری طرح غائب نہیں ہو جائے گا بلکہ یہ ایک سرخ گولے کی صورت میں تبدیل ہو جائے گا جسے ” خونی چاند “ کا نام دیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ چاند گرہن سے متعلق بہت سے قصے کہنانیاں مشہور ہیں لیکن ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔