جامشورو، پولیس کی کارروائی ،تحریک طالبان کے نائب امیر سمیت3 دہشت گرد گرفتار
بدھ 1 اپریل 2015 13:24
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) حیدر آباد کے علاقے جامشورو میں پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تحریک طالبان کے نائب امیر سمیت3دہشت گرد گرفتار کر لئے جبکہ ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقشہ جات برآمد کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصبح حساس اداروں کی رپورٹ پر پولیس نے جامشورو کے علاقے سکندر آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف 3 دہشت گرد گرفتار کر کے ان کے منصوبہ کو ناکام بنا دیا ہے ۔
ایس ایس پی جامشورو طارق ولادیت نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں تحریک طالبان کے نائب امیر سمیت 3 اہم دہشت گرد پکڑے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 3 کلاشنکوفیں،بارودی مواد ،5 ہینڈ گرنیڈ اور کراچی کے مختلف علاقوں کے نقشہ جات بھی برآمد کئے گئے ہیں، ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد حیدر آباد اور کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی کررہے تھے ،پکڑے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت بہاؤ الدین ،گل زرین ،شاہ الدین کے نام سے ہوئی جبکہ تینوں کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے وانا سے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.