ملتان : یمن میں محصور پاکستانیوں کے اہل خانہ کا چوک نواں شہر میں احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 13:11

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : ملتان میں چوک نواں شہر میں یمن میں محصور پاکستانیوں کے اہل خانہ سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ 4 روز سے ہمارا اپنے پیاروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا. مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں محصور ان کے 11 پاکستانی پیاروں کو با حفاظت پاکستان لایا جائے. مظاہرین نے احتجاج میں اپنے پیاروں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں.

متعلقہ عنوان :