سکھر : پاکستان کو یمن اور سعودی عرب کے معاملے سے دور رہنا چاہئیے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 12:50

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : سکھر میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپیوٹرائزڈ ڈومیسائل رجسٹریشن کا افتتاح ہوا.

(جاری ہے)

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اس سینٹر کے قیام سے جعلی ڈومیسائل کا خاتمہ ہو گا اور شہریوں کی مشکلات میں بھی کمی آئے گی ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد دو دو سرکاری نوکریاں کر رہے ہیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور یمن کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہئیے، ہم تیس سال سے افغانستان کے مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں پاکستان کو امت مسلمہ میں اتحاد قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے.