ہدایتکار پرکاش جھا کا فلم ”راج نیتی“ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ

بدھ 1 اپریل 2015 12:15

ہدایتکار پرکاش جھا کا فلم ”راج نیتی“ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) بالی ووڈ پولیٹکل تھرلرفلم” راج نیتی “کا دوسرا حصہ بنایا جا رہا ہے جس میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف شامل نہیں ہوں گے ۔”راج نیتی“سیاست کی بساط پر چلی جانے والی شاطرانہ چالوں کی کہانی تھی ۔

(جاری ہے)

پانچ سال پہلے آنے والی اس فلم کا اب سیکوئل بننے جارہا ہے۔ ہدایتکار پرکاش جھا نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ”راج نیتی ٹو“ لو برڈز رنبیر اور کترینہ کیف کو کاسٹ نہیں کیا جائیگا۔ہدایتکار کے مطابق کہانی کو نئے دوراہے پر لاکھڑا کیا جائے گا اور اسی لیے نئے اداکاروں کے ساتھ فلم کو ایک اور منزل کی طرف بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :