گوجرانوالہ : سیالکوٹ میں دو بھائیوں کو سرعام تشدد کے بعد قتل کرنے والے سات افراد کے ڈیتھ وارنٹ جاری، آٹھ اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 12:14

گوجرانوالہ : سیالکوٹ میں دو بھائیوں کو سرعام تشدد کے بعد قتل کرنے والے ..

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : عدالت نے سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے سر عام تشدد کر کے قتل کرنے والے 7 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئے جس کے تحت 7 مجرمان کو 8 اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، پھانسی کی سزا پانے والوں میں علی رضا، سر فراز، راشد، امین اور اقبال شامل ہیں. سزا پانے والے مجرمان نے 2 اگست 2012 ء میں دو بھائیوں مغیث اور منیب کو ڈاکو قرار دے کر سر عام تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا.

متعلقہ عنوان :