کوٹری میں پولیس کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

بدھ 1 اپریل 2015 11:22

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) جامشورو پولیس نے کوٹری کے علاقے سکندر آباد میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوٹری کے علاقے سکندر آباد میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر شاہ اللہ سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ دہشت گرد بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کے منصوبہ ناکام بنادیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 2 پستول، 5 دستی بم اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :