رحیم یارخان،نامعلوم افراد کے کان کاٹنے سے خاتون جاں بحق

بدھ 1 اپریل 2015 11:22

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) رحیم یار خان میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے خاتون کے دونوں کان کاٹ دئیے ، متاثرہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے سہجہ کے ایک گھر میں داخل ہوکر نا معلوم افراد نے 36سالہ خاتون کے دونوں کان تیز دھار آلے سے کاٹ دئیے جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

نامعلوم افرا د نے رات کے وقت بشیراں بی بی کے تیز دھار آلے سے دونوں کان کاٹ دیئے اور ملزمان کان اپنے ساتھ لے گئے خاتون کوتشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات ہے اورخاتون کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔ایس ایچ او امجد رشید کے مطابق مقتولہ کے بھائی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مگر ملزمان کے پاوٴں کے نشانات گاوٴں سے باہر نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :