صدر ، وزیراعظم ، وزرا اعلیٰ ہائوسز کو تعلیمی اداروں میں بدلنے کی درخواست خارج
بدھ 1 اپریل 2015 11:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء) سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں صدر ، وزیر اعظم ، گورنرز اور وزراء اعلیٰ ہاوسز کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صدر ، وزیر اعظم اور گورنرز ہاوسز کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ صدر، وزیر اعظم ، صوبائی گورنرز اور وزراء اعلیٰ کا بڑے گھروں میں رہنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
حکمران عوام کے اثاثوں کے مالک نہیں ، محافظ ہیں ، برطانیہ کا وزیر اعظم چھوٹے سے گھر میں رہتا ہے ، عدالت صدر ، وزیر اعظم ، صوبائی گورنرز اور وزراء اعلیٰ کے سرکاری گھروں کو خالی کرا کر وہاں سکولز ، کالجز قائم کرنے کا حکم دے ۔(جاری ہے)
جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کام ریاستی اداروں کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔ حکومتی عہدے داروں کو کیا سہولیات اور مراعات میسر ہوں ، یہ تعین کرنا عدالت کا نہیں ، پالیسی سازوں کا کام ہے ۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکولر نہیں ، اسلامی جموری ملک ہے ۔ جمہوریت میں اقتدار کا حق عوام کو ہوتا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا عدالت کو یہ نہ بتایا جائے جمہوریت کیا ہے ، جمہوریت کی تعریف کرنا عدالت کا کام نہیں ۔ اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں ابھی تک نو آبادیاتی نظام رائج ہے ، ججز کو مائی لارڈ کہہ کر پکارا جاتا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ججز کا مائی لارڈ کہلوانے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔عدالت نے مختصر فیصلے سے درخواست مسترد کر دی ، جس کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.