خضدار میں محکمہ اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ میں درجہ چہارم کے درجنوں ملازمین دیگراضلاع سے پہلے بھرتی ہوگئے

منگل 31 مارچ 2015 23:12

زہری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء )پہلے ضلع خضدار کے بے روزگارنوجوانوں کا استحصال اور پھر تماشابھی بنا دیئے گئے ۔خضدار میں قائم محکمہ اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ میں درجہ چہارم کے درجنوں ملازمین دیگراضلاع سے پہلے بھرتی ہوگئے اور اب سال بھر خضدار آتے نہیں گھر بیٹھے تنخواہیں بھی وصول بھی کرتے ہیں۔ایکسیئن کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ کا دفتر خضدار میں قائم ہے معلومات کے مطابق محکمہ ہذا کے درجنوں ملازمیں ہیں جوباہر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں جوکبھی بھی اپنے دفتر میں حاضری نہیں دینے نہیں آتے۔ یہ وہ ملازمین ہیں جو خضدار کا لوکل ڈومیسائل نہیں رکھتے ہیں ۔جنہیں دیگر اضلاع سے مبینہ طور پراقرباء پروری کی بنیاد پر خضدار آفس کے لئے بھرتی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان ملازمین کو سال بھر تنخواہیں گھر بیٹھے موصول ہوتے ہیں ۔ایکسیئن کبھی کبھارخضداردفتر آتا بھی ہے اور ان ملازمین کی تنخواہوں کو ریلیز بھی کرواتا ہے ۔ سوال یہ پیدا ہو تاہے کہ اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ محکمہ کے خضدار میں ایکسیئن آخر اپنے ملازمین پر اتنا مہربان کیوں ہیں اور وہ انہیں اپنے جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کا حکمنامہ کیوں جاری نہیں کرتا ہے ۔

اس استحصال پر نہ صرف محکمہ اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ کے سیکریٹری کو ہوش آنا چاہئے بلکہ خضدارکے سیاسی رہنماؤں و بلدیاتی نمائندوں کو بھی آواز بلند کرنا چاہئے ۔ کہ خضدار کا اتنا استحصال کہ درجہ چہارم کے ملازمین غیر ڈومیسائل یافتہ افراد بھرتی ہوں اور پھر وہ دیدہ دلیری کے ساتھ گھر بیٹھے ایکسیئن کے ذریعے اپنی تنخواہیں بھی وصول کرتے ہوں ۔