حکومتِ پنجاب نے طلبا وطالبات کے لئے آن لائن بس کارڈ کے اجرا ء کی سہولت فراہم کر دی،

کمپیوٹرائزڈکارڈ پر طالب علم دس روپے کرایہ دیکر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی کسی بھی بس پر سفر کر سکتا ہے‘ڈاکٹر عمر سیف

منگل 31 مارچ 2015 23:08

حکومتِ پنجاب نے طلبا وطالبات کے لئے آن لائن بس کارڈ کے اجرا ء کی سہولت ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ انکے ادارے نے طلبا و طالبات کی سہولت کے لئے حکومتِ پنجاب کی ہدائت پرکمپیوٹرائز ڈبس کارڈ کے اجرا ء کی سہولت آن لائن فراہم کر دی ہے جس کے ذریعے طلبا و طالبات لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کے کرائے میں خاطر خواہ رعائت حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواہشمند طالبعلم ایل ٹی سی کی ویب سائیٹ پر جا کر دی گئی ہدایات کے مطابق رجسٹر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوائف موصول ہونے کے بعددرخواست متعلقہ سکول، کالج یا یونیورسٹی کو بھجوائی جاتی ہے جس کی متعلقہ ادارہ تصدیق کرتا ہے اورپھر دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ یا ب فارم کی کاپی کے ساتھ ایل ٹی سی کو واپس ارسال کر دیتا ہے۔

اس تصدیق شدہ درخواست کی بنیاد پر سٹوڈنٹ کو بس کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اس کارڈ کی فیس بھی نہائت معمولی رکھی گئی ہے جو کہ چھ ماہ کے لئے 40اور ایک سال کی مدت کے لئے60روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کارڈ سے نہ صرف طلبا و طالبات کو حصولِ علم کے لئے سفرمیں آسانی ہوگی بلکہ جعلی کارڈوں کا سدِ باب اور حکومتی آمدنی میں اضافہ بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :