یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار دوملزمان شناخت پریڈ کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل

منگل 31 مارچ 2015 23:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار دوملزموں کو شناخت پریڈ کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس نے ملزم نعیم مسیح اور ایڈورڈ مسیح کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں ملزم یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے میں ملوث ہیں۔ ملزموں کو تصاویر کے ذریعے گرفتار کیا گیا ،مزید شناخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے نعیم مسیح اور ایڈورڈ مسیح کو شناخت پریڈ کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تین اپریل تک رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :