جماعتی بنیادوں پر الیکشن ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہو گی ‘ ثمینہ خالد گھرکی

منگل 31 مارچ 2015 23:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ملک بھر میں جماعتی بنیادوں پر ہی ہونے چاہئے ، ہائی کورٹ کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم پیپلز پارٹی کے موقف کی کامیابی ہے کیونکہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہی بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کروانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس سلسلے میں عدالت جانے کا بھی اعلان کیا تھا جماعتی بنیادوں پر الیکشن ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہو گی اور پھلے پھولے گی ۔

(جاری ہے)

ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے اندر مقبولیت کھو چکی ہے اس لئے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کروانے سے بھاگ رہی ہے لیکن ہم حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی دونوں کو شکست دیں گے کوئی بھی جماعت خوش فہمی میں نہ رہے پیپلز پارٹی ہی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :