انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے خلاف ٹوئٹر پر جاری مہم پر بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ برس پڑے
محمد علی منگل 31 مارچ 2015 22:56
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں ویرات کوہلی کی مایوس کن کارگردگی پر ہندوستانی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود ہندوستانی کرکٹر کی گرل فرینڈ کو ٹوئٹر پر آڑے ہاتھوں لیا جبکہ کچھ نے نازیبا زبان بھی استتعمال کی۔
(جاری ہے)
لوگوں نے اپنی ٹوئٹ میں انوشکا کو ہندوستانی ٹیم کی شکست کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی اپنی بیٹنگ پر توجہ انوشکا شرما کے سڈنی جانے اور گراؤنڈ میں موجودگی کی وجہ سے مرکوز نہ رکھ سکے اور جلد آؤٹ ہو گئے۔
کوہلی اور انوشکا کے خلاف ٹوئٹر پر جاری اس مہم پر ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیاگیا ہے۔ یوراج نے شائقین سے مطالبہ کیا کہ وہ کوہلی پر بے جا تنقید کا سلسلہ بند کر دیں، ویرات جلد فارم میں واپس آ کر دوبارہ ہندوستانی ٹیم کو فتوحات دلائیں گے۔انوشکا کے خلاف ٹوئٹر پر جاری مہم پر متعدد بالی وڈ اداکاروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انوشکا کے حق میں بیانات دیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.