پنجاب یوتھ پارلیمانی کاکس کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ، وزیر تعلیم نے عہدیداروں حلف لیا،
کاکس کے ارکان کسی بھی سیاسی رنجش یا پارٹی وابستگی کو نوجوانوں کی بہتری کے کاموں میں رکاوٹ نہ بننے دیں‘ رانا مشہود احمد
منگل 31 مارچ 2015 22:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) وزیر تعلیم و امور نوجواناں پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے پنجاب یوتھ پارلیمانی کاکس کے پیٹرن ان چیف کی حیثیت میں یوتھ کاکس کے نو منتخب عہدیداروں سے ان کی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب میں پنجاب یوتھ پارلیمانی کاکس کے پیٹرن (سرپرست)پارلیمانی سیکرٹری برائے یوتھ افیئرز پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے بھی شرکت کی۔
یوتھ کاکس کے چیئرمین سردار وقاص حسن موکل ایم پی اے ، جنرل سیکرٹری میاں عرفان دولتانہ ایم پی اے اور خزانچی نبیلہ حاکم علی خان ایم پی اے کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی اقلیتی رکن محترمہ میری گل نے کاکس کی وائس چیئرپرسن کے طور پر حلف اٹھایا۔تقریب سے خطاب میں امور نوجواناں کے صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے 35 سال تک عمر کے نوجوان ارکان پنجاب اسمبلی کونصیحت کی کہ وہ اس بات کا عزم کریں کہ کسی طرح کی سیاسی ترجیحات سے بالا تر ہو کر نوجوانوں کی بہتری اور ترقی کے لئے قانون سازی کریں گے اور نوجوانوں کے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان مسائل کے حل کے لئے موثر تجاویز سامنے لائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.