منچن آباد،خاندانی دشمنی پرجھگڑے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی،مقدمہ درج ،ملزمان فرار،
موضع بہاول گڑھ کے رہائشی شیخ اورگھمیسربرادری میں کئی سالوں سے چپقلش چل رہی تھی ،پنچائت کے دوران تلخ کلامی پرجھگڑاہوگیا
منگل 31 مارچ 2015 22:55
منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) منچن آبادخاندانی دشمنی پرجھگڑے سے دو افرادجاں بحق ایک زخمی،مقدمہ درج ملزمان فرار،پندرہ سالہ پرانی دشمنی جاگ گئی ،موضع بہاول گڑھ کے رہائشی شیخ اورگھمیسربرادری میں کئی سالوں سے چپقلش چل رہی تھی ،جس کو صلح صفائی کے لئے پنچائتیوں کے سلسلے چل رہے تھے لیکن پنچائت مزید دو افرادکے لئے لقمہ اجل ثابت ہوئی،پنچائت کے دوران تلخ کلامی ہوئی ،امیرعرف امیری کھوجا نے اپنے ساتھیوں کے فائرنگ کردی ،محمد پنوں ولد اللہ دتہ اورمحمد اشرف ہلاک،جبکہ باغ علی کو تحصیل ہیڈکواٹرمنچن آبادزخمی حالت میں لایاگیا،ملزمان کاروائی کے بعد فرار،تفصیلات کے مطابق سابقہ رنجش اورخاندانی دشمنی کو ختم کرنے کے لئے ہونے والی پنچائیتوں نے مزید دوافراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا، شیخ اور گھمیر برادری میں گزشتہ پندرہ برس سے قتل وغارت اور دشمنی کی آگ بھڑک رہی تھی جوکہ کئی افراد کو لقمہ اجل بناکر بھی ٹھنڈی نہ ہوئی تھی،صلح صفائی کے ہونے والی پنچائیتوں میں کوئی صلح کی کوئی صورت نہ بن رہی تھی اوربستی چکوکا میں ہونے والی پنچائیت میں دونوں گروپوں میں کسی بات کو لیکر تلخ کلامی ہوئی اور پنچائت ختم ہونے کے بعدامیرعرف امیری کھوجانے اپنے ساتھیوں کی مددسے مخالفین پر اسلحہ کے فائر کردئے ، محمد پنوں موقع پر ہلا ک ہوگیاجبکہ محمد اشرف ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال بہاولنگر لایاگیاجہاں سے بہاولپورریفرکیاگیالیکن زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا،اور باغ علی تحصیل ہیڈکواٹرمنچن آبادمیں زخمی حالت میں لایاگیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.