کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے ،الیکشن کمیشن،

سیاسی جماعت کا نشان مانگنے کی درخواست پر امیدوار سے ٹکٹ مانگا جائیگا،ذرائع الیکشن کمیشن

منگل 31 مارچ 2015 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے سیاسی جماعت کا نشان مانگنے کی درخواست پر امیدوار سے ٹکٹ مانگا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے تیار ہیں کسی امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعت کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست پر اسے پارٹی پارٹی ٹکٹ فراہم کرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بلدیاتی الیکشن کیلئے جن امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں وہی پارٹی بنیادوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔