نویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے بارے میں صدر کو تجویز بھیج دی گئی

منگل 31 مارچ 2015 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء)نویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے بارے میں صدر کو تجویز بھیج دی گئی ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس سلسلے میں حکومت سندھ سے نامزدگی موصول ہونے کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے یہ تجویز تیار کی ہے دوسرے صوبے دو مہینے پہلے ہی اپنی نامزدگیاں بھیج چکے تھے وفاقی اور صوبائی وزرائے خزانہ کے علاوہ کمیشن کے دوسرے ارکان میں پنجاب سے عائشہ غوث پاشا، سندھ سے سلیم مانڈوی والا ، خیبرپختونخوا سے پروفیسرایم ابراہیم خان اور بلوچستان سے قیصر بنگالی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیشن کا پہلا اجلاس اس کی تشکیل کے بارے میں صدرمملکت کی منظوری کے بعد بلایاجائے گا ۔