Live Updates

کراچی ایم کیو ایم کی جا گیر نہیں ،الطاف حسین کا سورج غروب ہو گیا ہے،جہانگیر ترین،

کراچی میں جانے کیلئے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں، رہنما پی ٹی آئی کی گفتگو

منگل 31 مارچ 2015 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کراچی ایم کیو ایم کی جا گیر نہیں ہے یہاں الطاف حسین کا سورج غروب ہو گیا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم کے بعد جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ایم کیو ایم کی جا گیر نہیں ہے پی ٹی آئی یہاں بھی میرپور کی طرح جھنڈے گاڑیں گی اور این اے 246میں کامیابی حا صل کرے گی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے کہاکہ کارکن اپنے19اپریل کے جلسے کی تیاریاں مزید تیز کردیں اب ہمیں کامیاب جلسہ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔جہانگیر ترین نے کہاکہ کراچی میں جانے کیلئے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں، شہر قائد ایم کیو ایم کی جاگیر نہیں، الطاف حسین کا سورج غروب ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پریشانی کیوں ہوگئی، تحریک انصاف غنڈہ گردی نہیں کرتی، کارکنان 19 اپریل کے جلسے کیلئے تیاریاں مزید تیز کرلیں، میرپور آزاد کشمیر کی طرح این اے 246 میں بھی تبدیلی کا جھنڈا گاڑیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات