چیف ایگزیکٹیو پیسکو اور جنرل منیجر گیس خیبر پختونخوا کی جانب سے امیرمقام کوبریفنگ،

ہم سب کا مقصد عوام کی مشکلات میں کمی لانا ،فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنا نا ہے ،انجینئرامیرمقام

منگل 31 مارچ 2015 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) چیف ایگزیکٹیو پیسکو اور جنرل منیجر گیس خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کے مشیر اور خیبر پختونخوا میں وفاقی محکموں کے نگران انجینئر امیر مقام کو پشاور میں ان کی رہائش گاہ پر اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،ملاکنڈ ڈویژن ،ہزارہ ،جنوبی اضلاع اور پشاور میں ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کیلئے دو دن کے اندر اندر ورکشاپ کھول دی جائے گی تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو صرف نوشہرہ کی جانب نہ دیکھنا پڑے ،نئے گرڈ سٹیشن ، فیڈرز اور ٹرانسفارمرز کی تنصیب کاکام تیز سے تیز تر کرنے کی ہدایت ، تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے ، نئی زمہ داری صرف اور صرف عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے قبول کی ہے ، اور خدمت کے جذبے کے تحت افسروں اور ماتحت عملہ کو کام کرنا پڑے گا ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو نئی زمہ داریاں سھنبالنے کے بعد پشاور میں ان کی رہائش گاہ پر پیسکو اور ایس اینڈ جی پی ایل کے اعلیٰ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی ،دونوں محکموں کے افسران اور اعلیٰ افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہم سب کا مقصد عوام کی مشکلات میں کمی لانا اور ان کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنا نا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں خدمت خلق کے جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ میں نے یہ نئی زمہ داری محض خدمت خلق کے جذبے اور عوام کے مسائل حل کرکے ان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قبول کی ہے ،انہوں نے پیسکو اور گیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں ،انجینئر امیر مقام نے عوامی مسائل کے پیش نظر ہر ڈویژن میں ٹرانسفارمر زکی مرمت یقینی بنانے کیلئے دو روز کے اندر اندر ایک ایک ورکشاپ قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ خراب ٹرانسفارمرز کی فوری مرمت کاکام جلد از جلد یقینی بنایا جاسکے ، اور صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو صرف نوشہرہ کی اکلوتی ورکشاپ کی جانب نہ دیکھنا پڑے ، پیسکو کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو پیسکو حسن فاضل ، ایس اینڈ جی پی ایل کی جانب سے ارباب ثاقب نے انہیں بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :