فرنٹےئرکوربلوچستان کا لورالائی،تربت اورحب کے علاقوں میں سرچ آپریشن،

کارروائی کے دوران10مشتبہ افرادہتھیار سمیت گرفتار،حب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناکر ہزاروں لیٹرڈیزل برآمدکرلیا،ترجمان ایف سی

منگل 31 مارچ 2015 22:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) فرنٹےئرکوربلوچستان کا خفیہ اطلاع پرلورالائی،تربت اورحب کے علاقوں میں سرچ آپریشن ۔کارروائی کے دوران لورالائی سے 05 مشتبہ افراد بمعہ خودکارہتھیار گرفتارکرلیا گیا جبکہ تربت سے05مشتبہ افرادکوگرفتار اور حب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر لورالائی کے علاقے سری ڈھاکامیں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوارن 05مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے خودکار ہتھیاربرآمدکرلیا گیاجبکہ تربت کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران05مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔ ایک دوسری کارروائی میں فرنٹےئرکوربلوچستان نے حب کے علاقے میں غیرقانونی تیل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے 9000لیٹرایرانی ڈیزل اورپیٹرول برآمدکرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ مذکورہ ایرانی ڈیزل اورپیٹرول مند،تربت اورگوادرسے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :