پشاور ،یکہ توت سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈیڑھ سالہ بچے کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

منگل 31 مارچ 2015 22:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پشاور کے علاقہ یکہ توت سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈیڑھ سالہ بچے کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی شیر حسین ولد نگاہ حسین سکنہ قریش آباد نے رپورٹ درج کرتے ہوئے یکہ توت پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محمد مبین اپنی بہن کے ساتھ گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اس دوران دونامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے آکر اس کے بیٹے کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :