پشاور،میونسپل کارپوریشن ورکرز کا میرجان پولیس کے ناروارویے اور ساتھی پر تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 31 مارچ 2015 22:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) میونسپل کارپوریشن ورکرز نے میرجان پولیس کے ناروارویے اور ساتھی پر تشدد کیخلاف گزشتہ روز پشاورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت یونین کے چیئرمین ملک محمدنوید اور جنرل سیکرٹری محمدفاضل کررہے تھے مظاہرین کاکہناتھاکہ انکے ساتھی امتیاز کوتین روز قبل چوری کے الزام میں گرفتارکیاگیا جس پر تاحال ایف آئی آردرج نہیں کی جارہی نہ ہی اسے عدالت میں پیش کیاجارہاہے جبکہ تین روز سے اسے تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایس ایف اوسبزعلی کی غنڈہ گردی کانوٹس لیاجائے اور گرفتار ملزم کو جلدعدالت میں پیش کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :