پشاور،سہ فریقی اتحاد بلدیاتی الیکشن میں سنگ میل ثابت ہو گی،شگفتہ ملک

منگل 31 مارچ 2015 22:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کی جائنٹ سیکرٹری اور سابقہ خاتون ایم پی اے شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ سہ فریقی اتحاد بلدیاتی الیکشن میں سنگ میل ثابت ہو گی اور فتح کا سورج سہ فریقی اتحاد کے حق میں طلوع ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے باچا خان مرکز پشاور میں آئی ہوئی خواتین کے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو موجودہ بحرانوں سے چھٹکارا دلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اے این پی کی انسان دوست اور مثبت پالیسیوں کی بدولت عوام میں اس کا گراف روز بلند ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتیں جمعیت علمائے اسلام م پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گا۔اور انشاء اللہ یہ اتحاد اسی طرح برقرار رہے گا اور عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرے گا یہ اتحاد حکومتی اتحاد کا بھرپورمقابلہ کرے گا اور ان کو تاریخی شکت کا سامنا کرنا پڑے گا۔