این آئی آرسی پشاور بنچ نے پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین خیبرپختونخوا کی ہڑتال اورتالہ بندی کو غیرقانونی قراردے دیا

منگل 31 مارچ 2015 22:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پسکوانتظامیہ نے پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرلیبریونین سی بی اے خیبرپختونخوا کے عہدیداران کی قیادت میں مسلسل غیرقانونی ہڑتالوں اور تالہ بندی کے خلاف این آئی آرسی پشاور بنچ میں پیٹیشن دائر کی کہ سی بی اے خیبرپختونخوا کے عہدیداران آئی آر اے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی ہڑتال اورتالہ بندی کا غیرقانونی راستہ اختیار کرتے ہیں جس پر گزشتہ روز عدالت نے سی بی اے کو ایسی تمام سرگرمیاں جن میں قانونی تقاضوں کو پورا نہ کیا گیا ہو کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے مستقبل میں ایسی غیرقانونی ہڑتال اورتالہ بندی سے منع کرتے ہوئے 24 اپریل کو سی بی اے کو حاضری کا نوٹس جاری کردیا․اس موقع پر ڈائریکٹرلیگل اورلیبرپسکوراجہ اشیاق احمد نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اگریونین نے اب بھی اپنی غیرقانونی سرگرمیاں جاری رکھیں اور وہ راستہ اختیار نہ کیا جس میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہوں تو ایسی ہڑتال اور تالہ بندی آئی آراے 2012 کے تحت نہ صرف غیرقانونی بلکہ قابل سزا جرم تصورکیا جاتا ہے۔