وزیر اعلیٰ نے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگانے سے سختی سے روکدیا،

اساتذہ اب پولیو ،خسرہ ، ڈینگی اور کسی بھی انتخابات میں ڈیوٹیاں سر انجام نہیں دیں گے‘ ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری

منگل 31 مارچ 2015 22:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روڈ میپ پروگرام کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگانے سے سختی سے روکدیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اکثر تعلیمی اداروں کے مطلوبہ نتائج نہ آنے پر ذمہ داران کی طرف سے اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں کا عذر پیش کیا جاتا تھا تاہم وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کی بہتری اور اس حوالے سے روڈ میپ پروگرام کے تحت آئندہ کسی بھی سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی پولیو ، خسرہ ، ڈینگی یا کسی بھی انتخابات میں ڈیوٹیاں نہ لگانے کی ہدایات دیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

ان ہدایات کے بعد چیف سیکرٹری نے تمام ڈی سی اوز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔اس مراسلے کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ڈیوٹی سر انجام نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :