Live Updates

عمران خان سے اعجاز احمد چوہدری کی بنی گالہ میں ون ٹوون ملاقات

منگل 31 مارچ 2015 22:20

اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے ان کی رہائشگاہ اسلام آباد بنی گالہ میں ون ٹوون ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعمران خان نے کہاکہ این اے 122 کا فیصلہ آنے کے بعد لاہور میں زبردست احتجاجی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور چیئرمین نے انہیں ہدایت جاری کی کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ کمیٹیاں اور صوبے کی سطح پر ریویو کمیٹی بھی تشکیل دی جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :