لورالائی سرکاری پریس کلب بلڈنگ نہ ہو نے سے ہ صحا فیوں کو مشکلات کاسامنا،

انتظا میہ جد از جلد پر یس کلب کی بلڈنگ کیلئے زمین الاٹ کر ے ،خیر محمد ناصر

منگل 31 مارچ 2015 22:19

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صو بائی کو نسل کے ممبر خیر محمد نا صر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لورالائی آبادی کے لحاظ سے کو ئٹہ کے بعد دوسرا بڑا شہر ہے لیکن یہاں ضلع لورالائی میں کو ئی سرکاری پریس کلب بلڈنگ پریس کلب کیلئے نہ ہو نے کے وجہ سے صحا فیوں میں بے اتفاقی نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ حا لیہ دورہ وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ لورالائی پریس کلب بلڈنگ تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے فراہم کئے ہیں اس طرح یو ایس ایڈ(USAID) کی جانب سے پریس کلب بلڈنگ کیلئے 22لاکھ روپے دئے گئے ہیں لیکن ضلعی انتظا میہ کی جانب سے پریس کلب کیلئے زمین کی کو ئی منا سب جگہ نہیں فراہم کیا گیا ہے تو پریس کلب کیلئے دیئے گئے 32 لاکھ روپے ضا ئع بھی ہو سکتا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری ،صوبائی وزراء ،کمشنر ژوب ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر سے پر زور اپیل کی ہے کہ ضلع لورالائی میں پریس کلب بلڈنگ کیلئے جلد ازجلدزمین فراہم کیا جائے تا کہ صحا فی حضرات کے مشکلات حل ہو سکے اگر زمین نہیں دی گئی۔